جھوم کر نعت سنائیں گے چلے جائیں گے

جھوم کر نعت سنائیں گے چلے جائیں گے اذن سرکار کا پائیں گے چلے جائیں گے وہ بلائیں گے مدینے میں تو پھر قسمت پر ہم بھی پھولے نہ سمائیں گے چلے جائیں گے شکر اللہ تعالیٰ کا ادا کرتے ہو شرم سے سر کو جھکائیں گے چلے جائیں گے ہم کہاں اور کہاں رحمت عالم کی عطا اشک آنکھوں سے بہائیں گے چلے جائیں گے دید کرنے شہ کونین کی ہم مرقد میں خوف ہرگز نہیں کھائیں گے چلے جائیں گے باب جنت پہ اگر روکے گا رضوان اسے نام آقا کا بتائیں گے چلے جائیں گے غم دنیا کا ذرا سا بھی نہ غم کر شارق زیست میں آتے ہیں آئیں گے چلے جائیں گے _________________________ سید شارق خالدی شاہ جہاں پوری

Comments

Popular posts from this blog

Naat Sharif 2023

نبی کو درد سناؤ درود پڑھ پڑھ کے