Naat Sharif 2023
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
__________________________
صدق دل سے شہِ کونین کی مدحت کرنا
یعنی ہے خالقِ اکبر کی عبادت کرنا
اپنے گھر والوں سے تم کرنا محبت لیکن
سب سے بڑھ کر مرے آقا سے محبت کرنا
مومنوں کا ہے وطیرہ یہی مرتے دم تک
سرورِ دیں کی ادا شوق سے سنت کرنا
ایک مدت سے مرا دل بھی بضد ہے اس پر
جانِ جاناں کے ہے روضے کی زیارت کرنا
ہو مبارک تجھے دیوانئہ محبوب خدا
قبر میں مصحفِ رخ کی وہ زیارت کرنا
میں ہوں محتاجِ کرم شاہِ مدینہ کب سے
میری جانب بھی ذرا چشمِ عنایت کرنا
واسطہ فاطمہ زہرا کے ہے لعلوں کا تمہیں
دور سرکار ہر اک سر سے مصیبت کرنا
آپ سے عرض ہے شارق کی شفیعِ محشر
مجھ سے عاصی کی بھی محشر میں شفاعت کرنا
__________________________
سید شارق خالدی شاہ جہاں پوری
*9450684815*
Masha Allah
ReplyDeleteSubhan Allah
ReplyDeleteShukriya
DeleteUmda kalam
ReplyDelete