اشاعتیں

Naat Sharif 2023

تصویر
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم __________________________ صدق دل سے شہِ کونین کی مدحت کرنا یعنی ہے خالقِ اکبر کی عبادت کرنا اپنے گھر والوں سے تم کرنا محبت لیکن سب سے بڑھ کر مرے آقا سے محبت کرنا مومنوں کا ہے وطیرہ یہی مرتے دم تک سرورِ دیں کی ادا شوق سے سنت کرنا ایک مدت سے مرا دل بھی بضد ہے اس پر جانِ جاناں کے ہے روضے کی زیارت کرنا ہو مبارک تجھے دیوانئہ محبوب خدا قبر میں مصحفِ رخ کی وہ زیارت کرنا میں ہوں محتاجِ کرم شاہِ مدینہ کب سے میری جانب بھی ذرا چشمِ عنایت کرنا واسطہ فاطمہ زہرا کے ہے لعلوں کا تمہیں دور سرکار ہر اک سر سے مصیبت کرنا آپ سے عرض ہے شارق کی شفیعِ محشر مجھ سے عاصی کی بھی محشر میں شفاعت کرنا __________________________ سید شارق خالدی شاہ جہاں پوری *9450684815*